• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی پنجاب صوبہ تحریک،ملتان اور خانیوال میں وکلا کی ہڑتال

ملتان،خانیوال،خان گڑھ(سٹاف رپورٹر،نمائندہ جنگ، نامہ نگار) جنوبی پنجاب صوبہ تحریک کے سلسلہ میں گزشتہ روز ملتان ہائیکورٹ اورڈسٹرکٹ بار کی جانب سے مکمل ہڑتال کی گئی اوروکلامقدمات کی پیروی کے لئے پیش نہیں ہوئے ہیں جس کی وجہ سے بیشتر مقدمات کی سماعت ملتوی کردی گئی ہے۔ خانیوال ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے زیراہتمام بھی گزشتہ روز مکمل ہڑتال کی گئی، کوئی وکیل کسی عدالت میں پیش نہیں ہوا، اس موقع پر ڈسٹرکٹ بار کے صدر چوہدری سعید اختر، جنرل سیکرٹری چوہدری شاہد اقبال ،چوہدری عبدالجبار ایاز، ملک عطاء الرحمان شہزاد، اظہر عباس جکھڑ ،اقبال جعفری اور دیگر نے مطالبہ کیا ہے کہ فی الفور جنوبی پنجاب کو الگ صوبے بنایا جائے اور خودمختار ہائی کورٹ بنائی جائے ۔ڈسٹرکٹ بار مظفرگڑھ جمعہ کے روز نیاصوبہ بنانے کیلئے فل ڈے ہڑتال کی اور مکمل عدالتی بائی کاٹ کیا۔
تازہ ترین