• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاولپور :مسلح افراد نے شہری کے گھر سے نقدی لوٹ لی

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)مسلح افراد نے شہری  کے گھر سے نقدی لو ٹ لی ، اینٹی کرپشن کے انسپکٹر ہیڈکوارٹر کے ڈرائیور محمد جمشید اسلم اپنے گھر واقع نزد سی ایم ایچ چوک موجود تھے اور چند گھنٹے پہلے ہی پلاٹ کی رقم ایک لاکھ روپے لاکر سیف میں رکھی تھی کہ اچانک دروازہ کھڑکا،بچے نے دروازا کھولاتو تین نقاب پوش مسلح ڈاکو اندرگھس آئے۔ سب کوگن پوائنٹ پر رکھ کر کمرئے میں موجود سیف سے ایک لاکھ روپے نکال لئے۔ واپس جانے لگے تو جمشید ڈرائیورنے آخر میں جانے والے ڈاکوکوپکڑنے کی کوشش کی،آپس میں الجھنے کی وجہ سے ڈاکوکے چہرے سے نقاب ہٹ گیا جس کو جمشید ڈرائیورنے پہچان لیا۔ اطلاع پر پولیس تھانہ کینٹ موقع پرپہنچ گئی جس کو جمشید ڈرائیورنے تمام واقع سے آگاہ کیا اور بتایاکہ منیرنامی ڈاکو کو اس نے پہچان لیاہے جبکہ باقیوں کو وہ شناخت نہیں کرسکا۔ پولیس تھانہ کینٹ نے جمشید ڈرائیور کے بیان پر کارروائی شروع کردی۔
تازہ ترین