گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)سنی تحریک کے زیر اہتمام ایمن آبادی گیٹ سےراولپنڈی بائی پاس قاری محمدبوٹا جٹ، صاحبزادہ پیر محمدداؤد رضوی، ڈاکٹر حبیب لارحمن، حافظ طاہررضا، حافظ رفیق رضوی،محمد اقبال ہنجرا، شازب چٹھہ،عدیل عارف مہرمنیر قادری ودیگرکی قیادت میں میلادریلی نکالی گئی جس علماء ومشائخ اہلسنّت، سیاسی ، مذہبی وسماجی جماعتوں کے رہنماؤں سمیت عشاقان رسولؐ کی تعدادنے شرکت کی،ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئےسنی تحریک کے رہنماؤں ودیگرعلماء ومشائخ کاکہناتھاکہ اقلیتوں کے تحفظ کے نام پرسندھ اسمبلی میں منظور ہونے والا خلاف اسلام بل قابل مذمت ہے۔