بہاولپور(سٹی رپورٹر) وزیر مملکت تعلیم و امور داخلہ انجینئر بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں سپیشل افراد کے لیے ڈیجیٹل لائبریری کا قیام جلد عمل میں لایا جائے گا۔وہ سپیشل افراد کے عالمی دن کے موقع پر محکمہ سوشل ویلفیئر اور سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے باہمی اشتراک سے گورنمنٹ سیکنڈری سکول فار دی بلائنڈ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرر ہے تھے۔ اس موقع پر ایم پی اے فوزیہ ایوب قریشی، سابق صدر چیمبر آف کامرس ڈاکٹر رانا محمد طارق، ای ڈی او کمیونٹی ڈویلپمنٹ آفتاب پیرزادہ، سینئر سوشل ویلفیئر آفیسر یاسین بلوچ، ڈسٹرکٹ آفیسر سپیشل ایجوکیشن شازی حشمت، ڈاکٹر انیس الرحمن،مرزاوسیم اقبال، محمد لقمان، اشتیاق احمد، محمد عزیر، مسز سحر صدیقہ، سید سلمان طارق بخاری، مختلف محکموں کے افسران، سماجی کارکنان، سپیشل افراد اور سپیشل طلباو طالبات موجود تھے ،تقریب میں سپیشل افراد میں وہیل چیئرز، سلائی مشینیں،وزن کرنے والی مشینیں اور سفید چھڑیاں بھی تقسیم کی گئیں۔