• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے وزیراعظم سکالر شپ کے تیسرے مرحلے کا اعلان کردیا

ملتان(سٹاف رپورٹر) ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی )نے وزیراعظم سکالر شپ کے تیسرے مرحلے کا اعلان کردیا ۔ ایچ ای سی نے  وزیرا عظم لیپ ٹاپ سکیم  کےلئے سات کیٹیگری  میں درخواستیں طلب کی ہیں۔ تمام طلبا کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 26دسمبر تک اپنی رجسٹریشن کرالیں ، رجسٹریشن کےلئے جو طریقہ کار وضح کیا گیا ہے  اس کے مطابق  پی ایچ ڈی  کے وہ سکالر جن کی انرولمنٹ 30جون 2011کی ہو، ایم فل اورایم ایس جون 2014،ایم بی اے 31دسمبر 2012 ،2013،2014،ایم اے  جون 2014گریجویٹ  (بی ایس چار سالہ پروگرام )جون 2011، 2012 ڈپلومہ ایسوسی ایٹ انجینئر جون 2013 ،اورایف اے ، ایف ایس سی (صرف فاٹا اور آئی ایس ٹی ) کے طلبا کےلئے جون 2014کی انرولمنٹ  ہونا ضروری ہے  تمام درخواستیں آن لائن دینا ہوں گی 26دسمبر کے بعد یہ ویب سائٹ بند کردی جائےگی ۔
تازہ ترین