• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع کونسل ملتان کی عمارت سرکاری محکموں سےخالی نہ کرائی نہ جاسکی

ملتان (سٹاف رپورٹر) ضلع کونسل کے چیئرمین وائس چیئرمین اور میئر کے الیکشن کا اعلان ہونے کے باوجود ملتان کی ضلع کونسل سرکاری محکموں سے خالی نہ کروائی جا سکی ہے 20لاکھ روپے کے فنڈز ضلعی حکومت کو ملنے کے باوجود ضلع کونسل کی ابتر حالت تبدیل نہ کی جا سکی ہے بتایا گیا ہے کہ ضلعی چیئرمین اور میئر کے انتخابات کے لئے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تاریخ مقر ر کردی ہے لیکن اس کے باوجود ضلع کونسل سے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس، سیکرٹری آر ٹی او ، ڈی او ایچ آر ایم، ڈومیسائل برانچ، شعبہ پیور فوڈ ونگ سمیت دیگر دفاترتاحال ضلع کونسل میں قبضہ جمائے ہوئے ہیں ۔ ضلع کونسل ایڈمنسٹریٹر کی جانب سے متعدد بارے ضلع کونسل خالی کرنے بارے نوٹس جاری کئے گئے ہیں لیکن تاحال ان پر عمل درآمد نہ ہوسکا ہے۔  
تازہ ترین