سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری کینیڈا سے کراچی پہنچ گئے ہیں۔ کراچی پہنچ کر پریس کانفرنس میں کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بہت سے اچھے کام ہوئے پر دہشتگردی، انتہا پسندی کا خاتمہ نہیں ہوسکا ہے۔
طاہر القادری کہتے ہیں کہ کراچی آپریشن کی کامیابی کی ضمانت پنجاب سے دہشت گردی کا خاتمہ ہے۔ پنجاب سے دہشتگردی ختم نہ کی گئی تو دہشتگردی پورے ملک میں پھر پھیل جائیگی۔