خیبر ایجنسی میں سیکورٹی فورسز نے فضائی کارروائی کرکے 12 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق وادی تیراہ کے علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف فضائی کارروائی کی گئی،دوران کارروائی 12 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق فضائی کارروائی میں متعدد ٹھکانے بھی تباہ کردئیے گئے،مارے جانے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم لشکر اسلام سے ہے۔