• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قطری شہزادے کا خط حکمرانوں کیلئے با عث زحمت بن گیا،خورشید شاہ

لاہور(آئی این پی) اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی خورشید شاہ نے کہا ہے کہ قطری شہزادے کا خط حکمرانوں کےلئے رحمت نہیں زحمت اور شر مندگی بن چکا ہے ‘پاناما اسکینڈل سے حکمران بچ جا ئیں  ایسا ممکن نظر نہیں آتا مگرعمران خان ضرور نوازشر یف کو بچانے میں مصروف ہیں ‘27دسمبرتک مطالبات پورے نہ ہوئے احتجاجی تحر یک کےلئے بلاول بھٹو کی قیادت میں تیار ہیں ‘ہم (ن) لیگ کی حکومت نہیں جمہو ریت بچانے کی بات کرتے ہیں ۔ اتوار کے روز گفتگو کرتے ہوئے سید خورشید شاہ نے کہا کہ ہمارے پاس عدالتوں کا تجر بہ موجود ہے اس لیے ہم پاناما معاملے پرعدالت سے دور رہے ہیں اور عمران خان کو مشورہ دیا کہ وہ معاملہ سپر یم کورٹ میں نہ لیکر جا ئیں مگر وہ اپنی نہ تجر بہ کاری کی وجہ سے سپر یم کورٹ آئے ہیں ۔ انہوں نے کہا اس میں تو کوئی شک نہیں کہ پاناما  لیکس کا  اسکینڈل کرپشن کا سب سے بڑ ا اسکینڈل ہے اور اسکی مکمل تحقیقات اور شفاف تحقیقات ہونی چا ہیں اور (ن) لیگ نے قطری شہزادہ کے خط کے ذریعے جو حر کت کی ہے اس سے انکی مشکلات  کم  نہیں ہو ئیں بلکہ خط انکے لیے رحمت کی بجائے زحمت بن چکا ہے ۔ ایک سوا ل کے جواب میں خورشید شاہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے جو4مطالبات دیئے ہیں ان میں کوئی بھی غیر آئینی مطالبہ نہیں اور حکومت کےلئے اچھا ہوگا وہ ہمارے مطالبات مان  لے  ورنہ 27دسمبرتک مطالبات پورے نہ ہوئے احتجاجی تحر یک کےلئے بلاول بھٹو کی قیادت میں تیار ہیں پھر حالات کی ذمہ داری (ن) لیگ پر ہی عائد ہوگی ۔  
تازہ ترین