ملتان .....ملتان میں دھڑ جڑی بچیوں کی این جی او گرافی کرلی گئی ہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بچیوں کا دل علیحدہ نہیں کیا جاسکتا، دونوں بچیوں کا جگر بھی ایک ہے۔
انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ملتان میں دھڑ جڑی بچیوں کی سٹی این جی او گرافی کی گئی۔ انسٹی ٹیوٹ آف کاڑدیالوجی کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر رانا الطاف کا کہنا ہے کہ رپورٹ کے مطابق بچیوں کا دل 90 فیصد جڑا ہوا ہے ۔ اوپر سے دو دل ہیں جونیچے جا کر ایک ہو جاتے ہیں ۔ جسم میں خون سپلائی کرنے والی لیفٹ وینٹریکل ایک ہی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ بچیوں کا دل علیحدہ نہیں کیا جا سکتا اوران کا جگر بھی ایک ہی ہے۔ بچیوں کا علاج ملتان میں ممکن نہیں ہے۔
بچیوں کی چلڈرن کمپلیکس سے انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقلی کے دوران انتہائی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا گیا۔ چلڈرن کمپلیکس کا عملہ انکوبیٹر کی بجائے بچیوں کو ہاتھوں میں لے کر گیا،اور این جی او گرافی کے بعد بھی بچیاں ہاتھوں میں اٹھا کر چلڈرن کمپلیکس کے آئی سی یو وارڈ منتقل کی گئیں۔