قصور کے کالج گراونڈ میں فلاحی تنظیم کے زیر اہتمام اجتماعی شادیوں کی تقریب منعقد ہوئی جس میں 50سے زائد جوڑوں نے نئی زندگی کا آغاز کیا ۔
قصور میں مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے مستحق خاندانوں کی 50 سے زائد لڑکیوں کو جہیز کا سامان دیکر رخصت کیا گیا، فلاحی تنظیم کی جانب سے اجتماعی شادیوں کی میں شہرکی نمایاں سماجی شخصیات سمیت رشتہ ازداوج میں منسلک ہونے والے لڑکے اور لڑکیوں کے عزیز و اقارب نے بھی شرکت کی۔
تقریب کا مقصد معاشرے میں مستحقین مدد کا شعور اجاگر کرنا تھا ۔