• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ، 40یونین کونسلزکے وائس چیئرمینوں کی ووٹ کا حق استعمال نہ کرنے کیخلاف رٹ منظور

گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)سٹی گوجرانوالہ کی 40سے زائد یونین کونسلز کے وائس چیئرمینوں کا یونین کونسلز کی مخصوص نشستوں پر ووٹ کا حق استعمال نہ کرنے اور کارپوریشن کا ممبر نہ بنانے پر پنجاب گورنمنٹ کے خلاف ہائیکورٹ نے رٹ درخواست منظور کر کے فریقین کو آج عدالت میں طلب کر لیا۔ گوجرانوالہ کی 40سے زائد یونین کونسلز کے وائس چیئرمینوں نے ووٹ کاسٹ نہ کرنے اور کارپوریشن کا ممبر نہ بنانے کے خلاف ہائیکورٹ میں رٹ دائر کی جسے عدالت نے سماعت کیلئے منظور کر کے فریقین کو آج عدالت میں طلب کر لیا ہے۔ وائس چیئرمینوں نے عدالت میں موقف اختیار کرنے کیلئے گزشتہ روز جناح روڈ کچا فتومنڈ چوک میں نجی میرج ہال میں اجلاس بھی کیا، جس میں اظہار خیال کرتے ہوئے مختلف یونین کونسلز کے وائس چیئرمین محمد عامر ، امجد انصاری ، فیصل سانسی ، عبداللہ دھاریوال، حاجی مشتاق ، تجمل عباس ، راشد گجر ، عمران مغل ،عمر فاروق ، طارق جاوید ، مہر ندیم ، نصیر مغل نے کہا تھا کہ حکومت پنجاب نے وائس چیئرمینوں کو صرف ووٹ حاصل کرنے کیلئے استعمال کیا ہے اور اب نہ تو ہمیں اپنی ہی یونین کونسل میں ووٹ کاسٹ کرنے کا اختیار دیا گیا ہے اور نہ ہی کوئی کارپوریشن کا حصہ بنایا گیا ہے۔
تازہ ترین