بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)جشن میلادالنبی ؐ کے موقع پرریجن بھر میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں ۔ر یجن بھر میں 236محافل میلاد اور165جلوس نکالے جائیں گے۔ جنکی سکیورٹی پر4036آفیسران اوراہلکاران ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔تفصیل کیمطابق ریجن بھر میں A کیٹگری کی 1 اور Bکیٹگری کی 235ٹوٹل 236محافل میلاد منعقد ہوں گی۔ڈسٹرکٹ بہاولپور میں 104 بہاولنگر میں 22اور رحیم یار خان میں 110محافل کا انعقاد کیا جائے گا۔ریجن بھر میں Aکیٹگری کے 13اور Bکیٹگری کے 152ٹوٹل 165جلوس نکالے جائیں گے۔ڈسٹرکٹ بہاولپور میں 84بہاولنگر میں 33اوررحیم یار خان میں 48جلوس نکالے جائیں گے۔جلوسوں کے ساتھ ڈسٹرکٹ بہاولپور میں 780 بہاولنگر میں 1200اور رحیم یار خان میں 864ٹوٹل 2844 پولیس اہلکاران تعینات کر دئیے گئے ہیں۔ریجنل پولیس آفیسر محمد ادریس احمد نے کہا کہ ریجن میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے تمام ڈی پی اوز مختلف مکتبہ فکر کے علماء کرام اور جلوس ومحافل میلاد کی انتظامیہ سے ملکر ضابطہ اخلاق کی پابندی کروائیں۔ جلوس و محافل کے مقامات سے پارکنگ کا فاصلہ کم از کم 300میٹر ہو، جلوس محافل کی سوئیپنگ سپیشل برانچ کے زریعہ کروائیں۔جلوس روٹس کے مقامات کے اردگرد رہائشی علاقوں میں سرچ آپریشن کیا جائے۔