صوابی( نمائندہ جنگ ) پاکستان ایسو سی ایشن آف دی بلائنڈ ضلع صوابی نے نابینائوں کا عالمی دن جوش و خروش سے منایا اس سلسلے میں پچاس نابینائوں نے ایک واک کی اس موقع پر منعقدہ تقریب سے ضلعی صدر شیر نبی خان اور دیگر نے معذور افراد کے حقوق پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے ضلعی حکومت صوابی سے نابینا اور معذور افراد کے دفتر کے لئے دو عدد کمرے دینے کا مطالبہ کیا پرنسپل یاسمین اختر نے نابینا بچوں کے حقوق اور صوبائی جنرل سیکرٹری نور قریش نے معذور افراد کے تین فیصد کوٹے پر تفصیلی اظہار خیال کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ نابینا اور معذور افراد کی بحالی کے لئے عملی اقدامات کئے جائیں۔