پشاور(سٹاف رپورٹر) جمعیت علمائے اسلام (ف) نے پارٹی قائد مولانا فضل الرحمان کے خیبر پختونخوا کے دوروں اورعوامی اجتماعات کا شیڈول جاری کردیا، جے یو آئی کے صوبائی ترجمان حاجی عبدالجلیل جان کے مطابق قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان 18دسمبر کو طہماش سٹیڈیم پشاور میں قبائل امن کانفرنس ، 19دسمبر کو ہاٹ، 20دسمبر ڈیرہ اسماعیل خان، 21دسمبر ٹانک اور 27دسمبر کو ضلع نوشہرہ میں تاسیس جمعیت کانفرنس سے خطاب کرینگے۔