• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حج بیت اللہ کی سعادت کیلئے پیدل جانے والا قافلہ ملتان پہنچ گیا

ملتان ( سٹاف رپورٹر) دنیا کو امن کا پیغام دینے کیلئے لاہور سے حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرنے کے لئے پیدل جانے والے قافلے کے تین ارکان اطہر حسین شاہ،رانا ریاض،حاجی احمد ملتان پہنچے، شاہ محمود قریشی، قربان فاطمہ اور دیگر رہنمائوں نے اظہار یکجہتی کیا اس موقع پر قافلے کے شرکاء نے بتایا کہ ہم روزانہ 35سے 40کلو میٹر سفر کرتے ہیں ، 15نومبر کو لاہور سے روانہ ہوئے اور 9ماہ یعنی اگست میں سعودی عرب پہنچیں گے ہم مظفر گڑھ ،ڈی جی خان ،کوئٹہ،ایران،عراق،کویت کے راستے سعودی عرب پہنچیں گے۔
تازہ ترین