گوجرانوالہ( نمائندہ جنگ ) فرید ٹائون پل کےقریب فائرنگ کے مقدمہ میں گرفتارملزم جھنگی رکھ کیکرانوالی کے رانا افتخارعرف کھاری کے بیٹوں اورگن مینوں نے فائرنگ کرکے باپ کیخلاف درج مقدمہ کے مدعی فیاض احمدمہرکوموت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہوگئے ، رانا افتخار کھاری کی ضمانت کی تاریخ تھی جس کیلئےفیاض مہر بیٹے کے ہمراہ موٹر سائیکل پر عدالت جارہا تھا جب وہ فرید ٹائون کے قریب پہنچا تو افتخار کھاری کے بیٹوں تحریک انصاف کے چیئرمین کے ٹکٹ ہولڈر رانا ناصر، رانا حسن گن مینوں یامین اور آصف گجر نے فائرنگ کرکے فیاض مہر کو موت کے گھاٹ اتار دیا ،پولیس نے رانا ناصر، رانا حسن گن مینوں یامین آصف گجر کے خلاف قتل جبکہ رانا افتخار عرف کھاری کے خلاف ایماء کا مقدمہ درج کرلیا ہے مقتول کے ورثاء نے سخت احتجاج کیا ہے ،ایس پی سول لائن ندیم کھوکھر نے بتایا کہ رانا افتخار کھاری جیل میں ہے اس کیخلاف 6مقدمات درج ہیں ۔