شاہراہ فیصل پرہوٹل میں آگ کے واقعے کے بعد متاثرہ افراد کی رہنمائی کے لئے پولیس کی جانب سے ہیلپ اور انفارمیشن ڈیسک قائم کیا گیا تھا۔ڈیسک پر موجود صدر تھانے کا پولیس آفیسر متاثرہ افراد سے انکی شکایات سنتا رہا۔
پولیس ڈیسک پر موصول ہونےوالی شکایات کے مطابق آگ لگنے کے بعد ہوٹل میں مقیم افراد اپنا سارا سامان ہوٹل میں ہی چھوڑ کر جان بچاکر باہر نکل گئے تھے ۔
تاہم آگ پر قابو پائے جانے کے بعد وہ اپنا سامان حاصل کرنے کے لئے ہوٹل واپس آئے اور اپنے کمروں میں پہنچے تو وہاں پر انکا بہت سا قیمتی سامان غائب تھا۔
پولیس ڈیسک میں بتائی گئی شکایات میں کسی کا قیمتی سامان ، کسی کے پیسے اور کسی کے کپڑے غائب تھے۔