• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2 افراد کی سرگودھا ہسپتال کے ملازم کو دھمکیاں

سرگودھا(نامہ نگار) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال کے اہلکار دھمکیاں دینے پر 2 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تھانہ فیکٹری ایریا میں ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ملازم غلام مجتبیٰ نے درخواست دی تھی کہ ملزمان وارث اور سجاد نے دوران ڈیوٹی اس کے ساتھ بدتمیزی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ضابطہ کی کارروائی شروع کر دی۔
تازہ ترین