شیخوپورہ(نمائندہ جنگ )سرگودھا روڈ پر جھامکے کے قریب مبینہ طور پر تین موٹر سائیکلوں پر سوار 5مسلح افراد نے پولیس وین پر حملہ کرکے اغواء برائے تاوان کے مقدمہ کے ملزم عمر اقبال کوپولیس حراست سے چھڑوا لیا اور درجنوں راہگیروں کی موجودگی میں اسے موٹر سائیکل پر فرار ہوگئے، پولیس حکام کے مطابق عمر اقبال کا تعلق فیصل آباد سے ہے جو اغواء برائے تاوان سمیت کئی مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا اور اسے تھانہ صدر فاروق آباد پولیس نے گرفتار کیا تھا جسے وقوعہ کے وقت پولیس فاروق آبادسے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں ریمانڈ حاصل کرنے کےلئے لے جارہی تھی۔ ملزم چھڑا لیا