اسلام آباد (آئی این پی) وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی اور پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات محسن شاہنواز رانجھا نے کہا ہے کہ عمران خان اور ان کے حواریوں نے آج بھی بے بنیاد الزامات کا کوئی ثبوت عدالت میں جمع نہیں کرایا‘ ریلوے کی رکھوالی کرنے والے ’’بلے‘‘ نے راولپنڈ ی میں اربوں کی بے نامی پراپرٹیاں بنائیںِ‘ شیخ رشید جب کرپشن کی بات کرتے ہیں تو ہنسی آتی ہے‘ آج کی سماعت میں عمران خان کے ہاتھ میں تسبیح پکڑا دی‘ شیخ رشید بھی لنگڑا کر چل رہے تھے‘ آئندہ سماعت میں چھڑی کے سہارے چل کر آئیں گے‘ تحریک انصاف نے ابھی تک ایک ثبوت بھی عدالت میں جمع نہیں کروایا‘ کیس سے باعزت بری ہونگے۔ وہ منگل کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔