پاکستان کرکٹ ٹیم نے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کی تیاری شروع کر دی ہے۔ قومی ٹیم نے آج کینز میں فلڈ لٹسن میں بھرپور ٹریننگ سیشن کیا ہے۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ 15 دسمبر سے برسبین میں کھیلنا جائے گا۔ اس سے پہلے قومی کرکٹ ٹیم 3روزہ ڈے نائٹ میچ کینز میں کھیلے گی۔
قومی کھلاڑیوں نے آج کینز ہی میں بھرپور ٹریننگ سیشن کیا، جس میں کھلاڑیوں نے فیلڈنگ، بولنگ اور بیٹنگ کی پریکٹس کی ہے۔ کپتان مصباح الحق نے باونسی وکٹ پر بیٹنگ کی مہارت حاصل کرنے کے لیے سلیب پر بیٹنگ پریکٹس بھی کی ہے۔