شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)تین برس گزر جانے کے باوجود سکول ٹیچر کی بیوہ کو مالی امداد کی رقم نہیں ملی ، بیوہ عزیزہ بی بی نے بتایا ہے کہ اس کا خاوند فرزند علی جو اقبا ل نگر مانانوالہ کا رہائشی تھا تین سال قبل فوت ہوگیا تھا جس کے بعد مجھے بہبود فنڈ سے ابھی تک امدادی رقم نہیں ملی ، ضلع حکومت کے ذرائع نے بتایا ہے کہ بناولٹ فنڈ پنجاب سے فنڈز کے اجراء کے بعد عزیزہ بی بی کو رقم دی جائے گی۔