گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)گوجرانوالہ آرٹس کونسل کے زیر اہتمام عیدمیلا دالنبی ؐ کے سلسلے میں تقریبات کا آغاز کر دیاگیا۔ کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن کیپٹن (ر) محمد آصف کی خصوصی ہدایات اور منظوری کے بعد کونسل نے ڈویژن بھر میں ضلعی سطح کے مقابلہ حسن نعت کا سلسلہ شروع کر دیا ہے اس سلسلے کا پہلا پروگرام ضلعی مقابہ حسن نعت گوجرانوالہ گورنمنٹ پوسٹ گریجو ایٹ کالج برائے خواتین ماڈل ٹائون گوجرانوالہ میں 8 دسمبر کو ہو رہا ہے جس میں ضلع بھر سے کالجوں کے طلباء و طالبات حصہ لیں گے۔ اسی طرح دوسرا مقابلہ مرے کالج سیالکوٹ میں10 دسمبر جبکہ دیگر مقابلہ جات13 دسمبر کو گورنمنٹ زمیندار کالج گجرات‘ گورنمنٹ کالج برائے خواتین منڈی بہائوالدین میں 14 دسمبر‘ حافظ آباد میں15 دسمبر اور ضلع نارووال میں 17 دسمبر2016 کو عید میلاد النبی ؐ کے سلسلے میں خصوصی تقریبات کے انعقاد کا اہتمام کیاجائے گا۔ضلعی سطح پر اول ‘ دوئم اور سو ئم آنے والے نعت خواں 19 دسمبر کو گوجرانوالہ میں ڈویژنل مقابلہ میں شامل ہوں گے۔