• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی رنگ روڈ کنسلٹنٹ سلیکشن کمیٹی کا اجلاس، فرمز کی پروفائل مارکنگ کی جائیگی

راولپنڈی (ساجد چوہدری ، اپنے نامہ نگار سے) راولپنڈی رنگ روڈ منصوبہ کی کنسلٹنٹ سلیکشن کمیٹی کی آج ہونے والی میٹنگ میں ٹرانزکشن ایڈوائزری سروسز فراہم کرنے کیلئے اپلائی کرنے والی 11فرموں کے پروفائل کی مارکنگ کی جائیگی ، یہ مارکنگ دیئے گئے طریقہ کار کے مطابق کی جائیگی ،ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے کی زیر صدارت ہونے والی میٹنگ میں ڈائریکٹر انجینئرنگ آر ڈی اے سمیت ہائوسنگ ، فنانس ، پی اینڈ ڈی ، انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی پنجاب وغیرہ کے نمائندے شرکت کرینگے ، آر ڈی اے ذرائع کے مطابق شارٹ لسٹ ہونے والی فرموں کو فنانشیل بڈز بھجوائی جائیں گی اور جن کی بڈز کم ہونگی ان کو منصوبے کے سروے ، ڈیزائن ، انوائرمنٹل سلوشن اور لیگل سلوشن کا کام دیا جائیگا ، انہوں نے بتایا کہ اس منصوبے پر 21ارب روپے لاگت آئیگی اور یہ تین ، تین رویہ 48کلومیٹر طویل رنگ روڈ تجویز کی گئی ہے ، رنگ روڈ منصوبے کے دو لنک ہونگے ، چھنی پل سے لیکر انٹرچینج ٹھلیاں تک روات تا جاوہ اور این فائیو سے لیکر موٹر وے تک ہو گا ۔
تازہ ترین