• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر ایکسپریس کا تاخیر سے جیکب آباد آمد کا سلسلہ جاری

جیکب آباد(نا مہ نگار) سکھر ریجن کی واحد ٹرین سکھر ایکسپریس کو نا کام بنانے کی سازشیں تیز ہوگئی ہیں جیکب آباد سے کراچی جانے والی سکھر ایکسپریس پر سفر کرنے والے مسافروں کا کہنا ہے کہ ٹرین میں انتظامات انتہائی ناقص ہوتے ہیں کوئی ایسا دن نہیں جب سکھر ایکسپریس کراچی سے جیکب آباد وقت پر پہنچتی ہو۔ جیکب آباد پہنچنے کا ٹائم صبح 10بجے ہے لیکن ٹرین کبھی 11بجے تو کبھی 1بجے جیکب آباد پہنچتی ہے۔ جب بکنگ کرانے اسٹیشن جاؤ تو کہا جاتا ہے سیٹ نہیں ہے اور جب ٹرین میں سوار ہو تو ٹرین خالی ہوتی ہے ریلوے پولیس کے اہلکار مسافروں سے پیسے لیکر سیٹو ں پر بٹھاتے ہیں جس میں ٹرین کے گارڈ بھی ملوث ہوتے ہیں جو پولیس والوں کو خالی سیٹس کے متعلق آگاہ کرتے ہیں ایک مسافر خان محمد نے کہا کہ منگل کو کراچی سے جیکب آباد کے لئے سکھر ایکسپریس میں سفر کیا سکھر سے جیکب آباد 3گھنٹے میں پہنچایا جو عام وین صرفٖ ڈیڑھ گھنٹے میں پہنچاتی ہے اور ٹرین آباد سمیت دواسٹیشن پر بلا وجہ کھڑی ہوئی حالانکہ ٹرین کا یہ اسٹاپ بھی نہیں تھا ۔اس سلسلے میں جب اسٹیشن ماسٹر پرویز احمد سے راطہ کیا گی تو انکا کہنا تھا کہ میں نے گارڈ سے معلو م کیا ہے کہ اس لائن پر کام ہونے کی وجہ سے ٹرین کو مختلف اسٹیشن پر روکا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سکھر ایکسپریس نہ صرف جیکب آبادبلکہ بلوچستان کے لوگوں کے لئے بھی بڑی سہولت ہے جسے بند کرانے کی سازش کی جارہی ہے اور اس میں ریلوے کاعملہ بھی ملوث ہے۔ شہریوں اور تاجر برادری نے وفاقی وزیر ریلوے ،چیئر مین ریلوے ڈی ایس سکھر اورڈی سی او سے اس زیادتی و لاپروائی اور لوٹ مار کا نوٹس لیکر کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
تازہ ترین