سیالکوٹ (نمائندہ جنگ) نیشنل ایکشن پلان کے تحت ضلع سیالکوٹ کے تمام تھانوں میں درج ہونے والے مقدمات کی تفصیلات اکٹھی کرنے کا کام شروع کرد یا گیا۔ پولیس ذرائع کیمطابق نیشنل ایکشن پلان کے تحت تھانہ کوتوالی، تھانہ کینٹ، تھانہ نیکاپورہ، تھانہ رنگپورہ، تھانہ موترہ سمیت ضلع کے27تھانوں میں درج ہونے والے مقدمات کی تفصیلات مرتب کی جارہی ہیں تاکہ مختلف جرائم میں ملوث افراد کی سرکوبی کے لئے مضبوط لائحہ عمل مرتب کیا جاسکے ۔ یاد رہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت زیادہ تر مقدمات عارضی رہائش اور لاوڈسپیکر ایکٹ کے تحت درج کئے جارہے ہیں۔جنکی تعدار ایک سال میں ہزار سے زائد ہے۔