شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول خانپور میں مبینہ طور پر جسمانی تشدد سےتنگ آکر 9ویں جماعت کے طالبعلم سکول جانا چھوڑ دیا ہے اس بارے میں اسکے بڑے بھائی مظہر عباس نے تحریری درخواست کے ذریعے ڈی سی او کو آگاہ کردیا ہے ، ڈی سی او نے اس سلسلہ میں ای ڈی او ایجوکیشن سے رپورٹ مانگ لی ہے مذکورہ سکول کے ذرائع نے تشدد کے الزام کی تصدیق نہ کی ہے ۔