گجرات (نمائندہ جنگ) نوازلیگ کے ٹکٹ پر کامیابی حاصل کرنے والے میونسپل کارپوریشن گجرات کے 5چیئرمینوں چوہدری اشرف ریحانیہ، چوہدری طاہر مانڈہ، افتخار وڑائچ، ظفر رحمانی اور مفیظ ڈار نے ن لیگ کے نامزد امیدوار ڈپٹی میئر کی نامزدگی کیخلاف احتجاجاً فاورڈ بلاک بنا لیا، انہوں نے کہا کہ ڈپٹی میئر کا فیصلہ قرعہ اندازی سے کیا جائے، ڈپٹی میئر چوہدری آصف کی نامزدگی ہمیں قبول نہیں ہے۔