گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)سنٹرل جیل گوجرانوالہ میں جعلی چیک کے مقدمہ میں پابند سلاسل 55سالہ ریاض احمد دل کا دورہ پڑنے سے دم توڑ گیا ، ڈسکہ کا رہائشی محمد ریاض جعلی چیک کے مقدمہ میں سنٹرل جیل میں تھا کہ اچانک دل کا دورہ پڑا جسے طبی امدادکیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا۔