• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع کونسل گوجرانوالہ ،مظہر قیوم ناہرا اور دیگرنےکاغذات داخل کروادیئے

گوجرانوالہ( نمائندہ جنگ)ضلع کونسل گوجرانوالہ کیلئے مسلم لیگ ن کی طرف سےمظہرقیوم ناہرا نےچیئرمین ضلع کونسل اور رانا عامرنذیر اوراعجاز پرویا نے وائس چیئرمین کیلئے کاغذات داخل کروادیئے جبکہ ان کے مدمقابل آزادگروپ نے بھی چیئرمین ضلع کونسل اور وائس چیئرمینوں کیلئے کاغذات داخل کروائے ہیں چیئرمین ضلع کونسل کیلئےوزیر آباد سے فیصل قادر چیمہ اوروائس چیئرمین کیلئے ماڑی خورد سے محمد اکرم گادھی اورعابد آباد نوشہرہ ورکاں سے میاں ثناء اللہ جمیل نے کاغذات داخل کروادیئے۔ اس آزاد گروپ کو پی ٹی آئی کے رہنمائوں حامد ناصر چٹھہ، بلال اعجاز، خالد پرویز ورک، چوہدری عبدالرحمن گجر، عرفان بشیر گجر کی حمایت حاصل ہے۔
تازہ ترین