گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)پی ایچ اے ایمپلائز یونین کے زیر اہتمام شیرانوالہ باغ میں عید میلاد النبیؐ کے سلسلہ میں محفل میلاد ہوئی جس کے مہمان خصوصی چیئرمین اتھارٹی لیبر فیڈریشن پنجاب و چیئرمین پی ایچ اے ایمپلائز یونین طارق محمود دین مغل تھے۔ تقریب سے پی ایچ اے ایمپلائز یونین کے جنرل سیکرٹری افتخار احمد،عابد لطیف بھنڈر،مولانا سید مظہر شاہ جعفری،محمد مجاہد اکبر،سپر وائزر ہاٹیکلچر نسیم عباس و دیگر نے خطاب کیا۔