کراچی (رپورٹ:جاوید رشید)ریاست گجرات میں بی جے پی کے صدر امیت شا کے حکم سے سانحہ گجرات کے سزا یافتہ مجرموں کو رہا کرانے کے لیے وزیراعلیٰ گجرات سے سمری تیار کراکے عدالت میں قائل کرنے کی تیاری کرلی ہے۔ مسلمانان گجرات نے بی جے پی کے صدر امیت شا جو خود گجرات کے سانحہ میں مجرم تھے کے رویہ اور سزا یافتہ مجرموں کو بچانے کے لئے کوششوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ گجرات کے شہروں گودھرا میں ٹرین واقعہ اور بڑودا میں بیسٹ بیکری کے جلائے جانے اور اس میں مالک سمیت12افراد کو زندہ جلانے کے مجرموں کو سزائیں ہوئی ہیں، لیکن بی جے پی ان معمول سزائوں کے مجرموں کو بھی باہر لانے کے لیے کوشاں ہے۔