• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طیارہ حادثہ ،ڈی سی چترال اور دیگر شہداء کیلئے دعائیہ تقریب

پشاور(سٹی رپورٹر) حویلیاں طیارہ حادثہ میں شہید ہونیوالے ڈپٹی کمشنر چترال اسامہ وڑائچ اور دیگر شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے ڈپٹی کمشنر آفس پشاور میں دعائیہ تقریب ہوئی۔ جس میں ڈپٹی کمشنر  ریاض  محسود،  اے ڈی سی  شاہد محمود ، تمام ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز،  ملازمین  اور دیگر نے شرکت کی ۔اس موقع پر خطاب کرتےہوئےڈی سی ریاض محسود نے کہا کہ اُسامہ احمد وڑائچ  فرض شناس افسر تھے وہ جہاں بھی گئے عزت اور نام کمایا۔انہوں نے پشاور میں بطور اے ڈی سی  نمایاں خدمات انجام دیں اور تجاوزات کے خلاف کامیاب آپریشن کی قیادت کی ۔تقریب کے دوران قرآن خوانی کےبعداجتماعی فاتحہ خوانی کی گئی۔
تازہ ترین