مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ پاناما لیکس پر فیصلہ ہوکررہے گا، حکومت کوئی بھی ہو، عوام کوساتھ لے کر چلے گی تو کامیاب ہوگی ۔
مسلم لیگ ہاؤس لاہورمیں کرسمس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری شجاعت نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کےلیے سڑکوں پرآنے کی کوئی وجہ ہونی چاہیے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے کبھی اقلیت کا لفظ استعمال نہیں کیا، سب پاکستانی ہیں،پاناما لیکس کے بارے میں کچھ بھی کہیں فیصلہ ہوکررہے گا۔