گجرات (نمائندہ جنگ) مسلم لیگ کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر چوہدری وجاہت حسین نے ضلع بھر سے مختلف یونین کونسلز کے چیئرمینوں سے ملاقاتیں کیں اور بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے گفتگو کی اور انہیں بریفنگ دی، ملاقاتیں کرنے والوں میں مسلم لیگ کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات میاں عمران مسعود، سابق ایم این اے چوہدری عرفان نصیر مرالہ، سابق تحصیل ناظم گجرات چوہدری سعادت نواز اجنالہ، حاجی بابر سلیم کھوکھر، چیئرمین چوہدری عدیل وڑائچ و دیگر شامل تھے۔