• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسداد کرپشن کیلئے عملی اقدامات کرنا ہونگے‘وی سی تربت یونیورسٹی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کرپشن کے ناسور سے نجات پائے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا،بدقسمتی سے کرپشن کی لعنت ہمارے معاشرے میں جڑ پکڑچکی ہے اس کے خاتمے کے لئے حکومت سمیت معاشرے کے ہرفردکواپنابھر پور کردار ادا کرنا چاہئے ان خیالات کا اظہار یونیورسٹی آف تربت کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر نے انسدادبدعنوانی کے عالمی دن کی مناسبت سے تربت یونیورسٹی میں منعقدہ آگاہی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا،جس میں اساتذہ اور انتظامی افسران سمیت طلبانے کثیر تعداد میں شرکت کی، انہوں نے کہا کہ چند کرپٹ اور خودغرض لوگوں کی وجہ ہمارے ملک میں تعلیم سمیت صحت،معیشت اور دیگر شعبوں میں ترقی کی رفتار انتہائی سست روی کا شکار ہے جسکے انتہائی برے اثرات پورے معاشرے پر پڑرہے ہیں۔
تازہ ترین