• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مری میں ہزارہ سےپانی لانے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے‘ اشفاق سرور

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت پنجاب راجہ اشفاق سرور نے کہا ہے کہ مری میں سٹرکوں کی توسیع کر کے اُنہیں لینڈ سلائیڈنگ سے بچانے کیلئے ڈیزائننگ میں بہتری لائی اور خطرناک موڑوں کو چوڑا کیا جا رہا ہے۔ وہ گزشتہ روز کمشنر آفس میں اجلاس سے خطاب کر رہے تھے جس میں کمشنر راولپنڈی عظمت محمود، ڈی سی او طلعت محمود گوندل، عتیق سرور اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔ راجہ اشفاق سرور نے کہا کہ مری میں پانی کی قلت پر قابو پانے کیلئے ہزارہ سے میٹھا پانی سپلائی کرنے کیلئے منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ اس سے پھگواڑی سمیت دیول، پوٹھا اور دیگر ملحقہ علاقے مستفید ہونگے۔ اُنہوں نے کہا کہ 75کلومیٹر سڑکوں کی تعمیرو مرمت سے سیاحوں کو بھی خاطرخواہ فائدہ ہو گا۔ مری کے مسائل حل کرنے کیلئے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ نے ہمیشہ دلچسپی لی ہے۔
تازہ ترین