• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرگودھا،کمشنر کا دورہ مولا بخش ہسپتال ‘مختلف شعبوں کا جائزہ لیا

سرگودھا(نمائندہ جنگ)کمشنر ندیم محبوب نےمولا بخش ہسپتال کا دورہ کیا اور مختلف شعبوں کا جائزہ لیا ۔انہوں نے ہسپتال میں ڈاکٹروں کی موجودگی کو چیک کیا اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کا معائنہ کیا ۔ کمشنرنے ڈاکٹرز کے ڈیوٹی شیڈول کو چیک کیا اور ڈیوٹی کے دوران ڈاکٹرز کی موجود گی کی ہدایت کی۔ انہوں نے مریضوں کے لواحقین کیلئے زیر تعمیر شیڈ کو جلد مکمل کرنے اور بینچ جلد لگانے کی ہدایت کی۔اس موقع پر کمشنرکا کہناتھا کہ سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی اور ڈاکٹرز وپیرا میڈیکل عملے کی دستیابی کو یقینی بنایا جارہا ہے تاکہ عوام کو صحت عامہ کی بہترسہولتیں فراہم کی جاسکیں۔ کمشنر کو بتایا گیا کہ 43ڈاکٹرز مولا بخش ہسپتال میں فرائض انجام دے رہے ہیں۔
تازہ ترین