شیخوپورہ(نمائندہ جنگ)ہرن مینار روڈ کی آبادی قمر ٹاؤن میں گزشتہ رات ڈاکوؤں کا پانچ رکنی گروہ دیوار پھلانگ کر سید مسرور زیدی کے گھر میں داخل ہو کر اہلخانہ کو ایک کمرہ میں بند کر کے 60لاکھ روپے مالیت کے زیورات ملکی و غیر ملکی کرنسی اور دیگر اشیاء لوٹ کر لے گئے، ڈکیتی کی اس واردات کے خلاف وکلاء اور مذہبی رہنماؤں نے شدید احتجاج کیا ہے، قصبہ شرقپور شریف کے محلہ عید گاہ میں دو ڈاکو مقامی شہری شریف کے گھر میں داخل ہو کر وہاں سے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات اور کرنسی نوٹ لوٹ کر لے گئے۔