گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)گوجرانوالہ سٹی میو نسپل کارپوریشن کے مئیر اور ڈپٹی مئیر کے انتخا با ت میں مسلم لیگ ن کا پینل شیخ ثروت اکرام مئیر،سلمان خا لدالمعروف پومی بٹ اور رانا مقصود ڈپٹی مئیر بلا مقابلہ منتخب ہو گئے،مخالف آذاد پینل کے امیدواربرائے مئیر یحیی بٹ ،رضوان چیمہ اور زبیدہ احسان نے ریٹرننگ آفیسر حفصہ رانی کو کا غذات نا مزدگی جمع کروائے تھے، مذکورہ پینل کے امیدواروں کے کا غذات نامز دگی پر یو نین کو نسل 72 کو ہلو والا چیئرمین امیر حمزہ کے دستخط تھے، ریٹرننگ آفیسر کے رو برو تصدیق کنندہ کے منحرف ہو نے پر ریٹر ننگ آفیسر نے آزاد پینل امیدواروں کے کا غذات نا مز دگی مسترد کر دئیے ،امیدوار برائے میئر شیخ ثروت اکرام کی وکالت سینئر وکیل چوہدری محمد اسحاق اولکھ اور معاذ افضل بھنڈر ایڈووکیٹ کر رہے تھے‘ ن لیگی کا رکنوں نے ڈھول کی تھا پ پر بھنگڑے ڈالے اور مٹھا ئیاں تقسیم کیں ۔مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی بلا مقا بلہ کا میا بی پر لیگی کا رکنوں نے ڈھول کی تھا پ پر بھنگڑے ڈالے اور مٹھا ئیاں تقسیم کیں ،بلا مقا بلہ مئیر اور ڈپٹی مئیر منتخب ہو تے ہی شیخ ثروت اکرام اور رانا مقصود وفا قی وزیرتجا رت خرم دستگیر خان کی رہا ئش گاہ پر پہنچے اور سینئر رہنما خان غلام دستگیر خان سے ملا قا ت کی،آزاد پینل کے امیدوار یحییٰ بٹ نے الزام عائد کیا ان کے تصدیق کنندہ کو اغوا کر لیا گیا ہے ۔