• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2018میں تحریک انصاف ہی کامیاب ہوگی،وزیراعلیٰ پرویز خٹک

مینگورہ(نمائندہ جنگ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ آئندہ 2018 میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ہوگی۔وزیراعظم کے کالام موٹروے اورانٹرنیشنل ایئرپورٹ کے وعدے کہاں گئے۔ مرکزی حکومت نے کالام سڑک کی تعمیر اور سیدو شریف ائر پورٹ کو انٹر نیشنل ائر پورٹ کا درجہ دینے کا وعدہ تاحال پورا نہیں کیا۔ تو ملک میں تبدیلی کیسی لائی گی۔ نواز حکومت لوٹ مار میں مصروف ہے۔ ملک کا نظام بہتر نہیں۔ جب ملک میں لوٹ مار ہوں تو عوام کو انصاف کیسے ملے گا۔نواز حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔امیر مقام مال بنانے میں مصروف ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مینگورہ کے علاقے بلوگرام میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا کہ ملک میں نواز حکومت میں عوام کو انصاف کی فراہمی ممکن نہیں۔ملک میں مرکزی حکومت صرف لوٹ مار اور مال بنانے میں مصروف ہے۔حکومت کو غریب عوام کی فکر نہیں۔انہو ں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے جو وعدے سوات عوام کے ساتھ کئے تھے وہ ابھی تک پورے نہیں کئے۔انہوں نے کہا کہ پختونخواحکومت نے پولیس اور پٹواری نظام کو بہتر بنایا ۔اور صوبے میں سیاسی مداخلت کو ختم کیا۔انہوں نے کہا کہ آئندہ 2018میں تحریک انصاف کی حکومت ہوگی۔  کرپشن اور بدعنوانی دور گزرچکاہے ، خیبرپختون خوامیں کرپشن کے خاتمے کے لئے بڑی تعداد میں قانون سازی کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پختونوں نے ثابت کردیاہے کہ وہ پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں  اسلام آباد دھرنے میں ہرقسم کے مشکلات اور پابندیوں کے باجود اپنے قائد کے گھر بنی گالہ پہنچ گئے تھے، انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی  تین سالوں میں تبدیلی لائی ہے وہ تبدیلی نظام میں تبدیلی ہے ، جن سرکاری محکموں میں کرپشن  کھلے عام ہوتی تھی ان کو ختم کردیاہے، پولیس کے نظام میں تبدلی لائے  ہیں اور جوپولیس آفیسر سیاسی لوگوں کے گھروں کے چکرلگایاکرتے تھے اس کلچر کا خاتمہ کردیاہے، تھانوںمیں عوام کو انصاف مل رہاہے، پولیس پر بھی  کڑی نظر رکھی جارہی ہے اور کرپٹ اہلکاروں کو گھربھیجاجارہاہے، انہوں نے کہاکہ تعلیمی اداروں میں تبدیلی آئی ہے اب کوئی سکول بغیر استاد کے نہیں ہے تمام اساتذہ  ڈیوٹیاں دے رہے ہیں، انہوں نے مزید کہاکہ  گذشتہ  دور حکومت میں وزیراعلی ہائوس میں نوکریوں اورٹھیکوں  کے لئے بولیاں لگائی جاتی تھی  ان کاخاتمہ کردیاہے تما م ٹھیکے کھلے عام اور ای ٹینڈر ز کے زریعے کی جاتی ہے، انہوں نے مزید کہاکہ  گذشتہ  روز حکومت نے 10ارب روپے جنگلات کاٹے تھے ہم نے ان لکڑیوں کو پکڑا ہے اور فروخت کرکے نئے درخت لگارہے ہیں ۔وزیراعلی  نے اس موقع پر حلقہ پی کے 81کے لئے ایک پرائمری ، ایک مڈل ، ایک ہائی اسکول اور ایک کالج کے قیام کا اعلان بھی کردیا۔ انہوں نے علاقے کی دوسڑکوں کے تعمیر ، بی ایچ یو کو اپ گریڈ کرنے اور سول اسپتال کے قیام کا بھی اعلان کیا۔اس موقع پر وزیراعلیٰ نے کہاکہ ان کے دورے کامقصد عوام کواپنے تین سالہ دورکی کارکردگی سے آگاہ کرناہے۔جلسہ عام کے موقع پر ایم این اے مراد سعید، ایم پی اے فضل حکیم خان ،گران خان اور  دیگرنے بھی خطاب کیا۔ وزیراعلیٰ جلسے کے موقع پر منگلور سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے کارکنوں نے سڑک کی تعمیر کا اعلان نہ کرنے پر احتجاج بھی کیا۔
تازہ ترین