گوادر ( نامہ نگار) چینی سفارت خانے کی جانب سے تعلیمی اداروں میں گرانٹ کی رقم جاری کر دی گئی۔ 17لا کھ روپے سے زائد کی رقم سر کاری اسکولوں کے سربراہوں کے حوالے کر دی گئی ہے۔ گزشتہ روز ڈسٹرکٹ ایجو کیشن آ فیسر گوادر حاجی خان محمد نے گرانٹ کی رقم چین کے سفارتخانے کی جانب سے متعلقہ اسکولوں کے سربراہان کے حوالے کی۔