• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیالکوٹ، حادثات میں1 خاتون جاںبحق نوجوان کی حالت نازک

سیالکوٹ (نمائندہ جنگ) دومختلف حادثات میں ایک خاتون جان بحق ایک نوجوان کی حالت نازک جبکہ تین افراد ٹریفک حادثہ میں زخمی ہوگئے۔ سیالکوٹ کے موضع بھگت پور کی خاتون (ش) کا گزشتہ روز اپنے سسرالیوں کیساتھ جھگڑا ہواتواس نے دلبرداشتہ ہوکر زہریلی گولیاں کھالیں جس کوطبی امدادکیلئے مقامی ہسپتال لایاگیاجہاں پر اس کی حالت تشویشناک ہونے پرگوجرانوالہ ریفر کردیاگیا جو وہاں پر جانبر نہ ہوسکی اور دم توڑگئی ۔دوسرے واقعہ میں سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ کا نوجوان قاسم اپنے گھرمیں بجلی کی تاریں ٹھیک کررہاتھاکہ اچانک اس کو کرنٹ لگ گیا جس سے وہ شدیدزخمی ہوگیا جس کوطبی امدادکیلئے سول ہسپتال پہنچادیاگیاجہاں پرا سکی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔ جبکہ ٹریفک حادثہ میں سمبڑیال کے موضع فردوس پورہ کے قریب مین جی ٹی روڈ پر رکشہ اور کار کے آپس میں ٹکرانے کے باعث رکشہ میں سوار سکینہ بی بی ، فہمیدہ بی بی سکنہ ڈسکہ اور رکشہ ڈرائیور نعمان سکنہ گوجرانوالہ شدید زخمی ہوگئے ۔زخمیوں کو گورنمنٹ سول ہسپتال سمبڑیال منتقل کردیا ہے ۔
تازہ ترین