شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)محکمہ داخلہ پنجاب نے شیخوپورہ میں چھ سیٹوں والے موٹر کیب رکشوں کو جاری کئے جانیوالے تمام روٹ پرمٹوں کو غیر قانونی قرار دیدیا ہے، باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ سیکرٹری پنجاب ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کو آگاہ کیا ہے کہ ایم وی آر 1969کے رول نمبر 2کی شق Eکے تحت صرف تین سیٹوں والے رکشوں کو چلنے کی اجازت دی جاسکتی ہے مگر مشاہدہ کیا گیا ہے کہ شیخوپورہ میں بڑی تعداد میں چھ سیٹوں والے موٹر کیب رکشے چل رہے ہیں جن کو روٹ پرمٹ جاری کرنے سے قبل چیک نہیں کیا گیا۔