شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)معلوم ہوا ہے کہ حکومت پنجاب نے پرونشنل مینجمنٹ سروس (پی ایم ایس) کیڈر کے گریڈ 17کے افسروں کی تعداد میں نظر ثانی کی ہے اور پنجاب میں ان کیلئے پوسٹوں کی تعداد 818 کردی ہے، باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ پی ایم ایس کیڈر کے افسروں کی تعداد پر نظر ثانی پی اے ایس کیڈر کی پوسٹوں کی تعداد اے پی یو جی شیئر کی بناء پر 72ہو جانے کی وجہ سے کی گئی ہے۔