شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)گاؤں مدکے میں گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کی بلڈنگ زمین میں دھنسنا شروع ہوگئی ہے اس بارے میں سکول کے فوکل پرسن امجد علی نے ضلع حکومت کو آگاہ کیا ہے کہ مذکورہ سکول کی بلڈنگ کا ایک کلاس روم خطرناک ہوچکا ہے اور برآمدہ زمین میں دھنسنا شروع ہوگیا ہے اور برآمدے اور چھت میں بھی گیپ آگیا ہے جس سے چھت کسی وقت بھی گرنے کا خدشہ لاحق ہوگیا ہے اس سکول کی عمارت از سر نو تعمیر کرنے کی ضرورت ہے۔