راولپنڈی(اپنے نامہ نگار سے ) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ راولپنڈی ریجن کی وحدت و اخوت کمیٹی کے کنوینر سید عابد علی بخاری کے اعلان کے مطابق قائد ملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی کے اعلان کے مطابق عالمگیر ہفتہ وحدت و اخوت کی مناسبت سے 12ربیع الاول کو راولپنڈی کے مرکزی جلوس میلاد النبیؐ میں کمیٹی کی نعت خوان پارٹی بھرپور شرکت کرے گی۔اس موقع پر نعت خواں ذاکرغلام فرید‘ ،شان علی جعفری ،ذاکر اظہار جعفری ،ذاکر اعزازحیدر نقوی یس میت دیگرنعت خوان تمام راستے نعت خوانی کرکے بارگاہِ رسالت ؐ میں گلہائے عقیدت پیش کریں گے۔