سکھر (بیورو رپورٹ) اسپیشل ایجوکیشن سکھر کے اساتذہ کی جانب سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے کی قیادت ایاز حسین ، منظور احمد ودیگر نے کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ 2014ء میں اسپیشل ایجوکیشن میں اساتذہ کے طور پر تعینات ہوئے تھے جبکہ دس ماہ سے ہمیں تنخواہیں نہیں ملی ہیں جس کے باعث گھروں میں فاقہ کشی کی صورتحال ہے۔ ہماری بالا حکام سے اپیل ہے کہ دس ماہ کی تنخواہیں ادا کی جائیں تاکہ ملازمین میں پھیلی ہوئی بے چینی ختم ہو سکے۔