• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرگودھا، ڈرائیونگ لائسنسوں کا اجراء بائیو میٹرک سسٹم سے منسلک

سرگودھا(نامہ نگار)ضلع میں ڈرائیو نگ لا ئسنس کے نظام کو صاف اور شفا ف بنا نے کے لئے ڈرائیو نگ لا ئسنسوں کا اجراء بائیو میٹرک سسٹم سے منسلک کر دیا گیا ہے ۔تفصیلا ت کے مطابق ٹریفک پولیس کے تحت بننے والے ڈرائیونگ لا ئسنسوں کے اجر ا ء کے عمل کے دوران امیدواروں کی اکثر غیر حاضر ی کے باو جو د ان کے لا ئسنس بن جا نے اور دیگر شکا یا ت سامنے آ نے کے باعث ضلع سرگودھا میں ڈرائیو نگ لا ئسنس کے نظا م کو با ئیو میٹر ک سسٹم کے ساتھ منسلک کر دیا گیا ہے آئند ہ ڈرائیو نگ لا ئسنس کے حصو ل کے لئے امیدوار کا موقع پر ہونا ضروری قرار دے دیا گیا ہے، امیدوار بائیو میٹر ک سسٹم کے تحت انگوٹھا لگا کر اپنی مو جو دگی کی تصد یق کر یں گے اور ٹیسٹ کے دیگر مرحلے کی مانیٹر نگ ویڈیو کیمروں کے ذریعے کی جائے گی، اس کا مقصد کر پشن کا خاتمہ اور شفاف سسٹم کو متعار ف کروانا ہے۔
تازہ ترین